کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا سالانہ جلسہ تقسیم انعامات

۱459طلبائ و طالبات کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں تقسیم، 37گریجوایٹس کو پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی تفویض کی گئیں

منگل 23 اپریل 2019 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا سالانہ جلسہ تقسیم انعامات منگل کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوا، اس موقع پر 459طلبائ و طالبات کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ اس دوران 37گریجوایٹس کو پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی تفویض کی گئی۔ گزشتہ روزیہاں منعقدہ سالانہ کانووکیشن کے موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر و پرو چانسلرکامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کانووکیشن کا آغاز کیا اورسال2018ئ فال اور سال2018ئ سپرنگ کے فار غ التحصیل طلبائ و طالبات کو ڈگریاں دیں۔

ریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر راحیل قمر ،ڈین شعبہ جات ،ڈائریکٹرز ،فیکلٹی ممبران، والدین اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد بھی کانووکیشن کے موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

کانووکیشن کے موقع پر ایم ایس لیول پر 422 ڈگریاں دی گئیں جبکہ الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنسز،فزکس،میتھ میٹکس،بائیو سائنسز ، مینجمنٹ سائنسزاور میٹرالوجی کے ڈسپلن میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئی ہیں۔کامسیٹس یونیورسٹی کادورروزہ کانووکیشن آج بروز بدھ بھی جاری رہے گا جبکہ بدھ کو کانووکیشن کے دو سیشن ہونگے ، پہلے سیشن کے مہمان خصوصی صدر پاکستان متوقع ہیں جبکہ دوسرے سیشن کے کانووکیشن کی صدارت ریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر راحیل قمر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں