اردو نونیورسٹی میں وانس چانسلر پر گزشتہ روز حملہ کیا گیا ، معاشرے میں ایسے واقعات نہیں ہو نے چاہئیں ،ڈاکٹر طارق بنوری

حکومت یونیورسٹیوں کو مکمل سپورٹ دے ،ہراسیت سے متعلق ایک پالیسی تشکیل دی گئی تھی ، اس کے عمل درآمد میں مسائل ہیں،طلباء کی جسمانی اور ذہنی صحت پر مزید توجہ دے رہے ہیں،ہم نے عبوری گائیڈ لائینز دے دی ہے اب تفصیلی گائیڈ لائینز پر کام کررہے ہیں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے جس میں طلبا کو آسانیاں دی جائیں گی،چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کی گفتگو

منگل 22 اکتوبر 2019 15:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے کہاہے کہ اردو نونیورسٹی میں وانس چانسلر پر گزشتہ روز حملہ کیا گیا ، معاشرے میں ایسے واقعات نہیں ہو نے چاہئیں ،حکومت یونیورسٹیوں کو مکمل سپورٹ دے ،ہراسیت سے متعلق ایک پالیسی تشکیل دی گئی تھی ، اس کے عمل درآمد میں مسائل ہیں،طلباء کی جسمانی اور ذہنی صحت پر مزید توجہ دے رہے ہیں،ہم نے عبوری گائیڈ لائینز دے دی ہے اب تفصیلی گائیڈ لائینز پر کام کررہے ہیں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے جس میں طلبا کو آسانیاں دی جائیں گی۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایچ ای سی میں گزشتہ دنوں وائس چانسلرز کمیٹی میٹنگ ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ اردو یونیورسٹی میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اردو یونیورسٹی میں وائس چانسلر پر حملہ کیا گیا جس سے انہیں تکلیف پہنچی۔انہوںنے کہاکہ ایسا واقعات آج کل کے معاشرے میں نہیں ہونے چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت سے درخواست کی ہے کہ یونیورسٹیوں کو اس حوالے سے مکمل سپورٹ دی جائے،اس تجویز پر تمام وائس چانسلرز نے اتفاق کیا۔

انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی کا بنیادی مقصد طلباء کیلئے بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں واقعہ ہوا، کامسیٹس یونیورسٹی میں، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی میں واقعات ہوئے۔انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنی متعدد پالیسیوں پر نظر ثانی کا آغاز کردیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہراسیت سے متعلق ایک پالیسی تشکیل دی گئی تھی لیکن اس کے عمل درآمد میں مسائل ہیں۔انہوںنے کہاکہ تمام مسائل کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بحریہ یونیورسٹی حادثے کے بعد تمام جامعات کو حفاظتی گائیڈ لائینز دی گئی ہیں،اس تمام پر یونیورسٹیوں سے رپورٹس بھی طلب کر لی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ طلباء کی جسمانی اور ذہنی صحت پر مزید توجہ دے رہے ہیں،ہم نے عبوری گائیڈ لائینز دے دی ہے اب تفصیلی گائیڈ لائینز پر کام کررہے ہیں، انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ طلباء پر ایسے محنت کی جائے کہ وہ کامیاب ہوں ،اس حوالے سے حکومت اور کاروباری طبقے کو بھی تحفظات تھے،اس کی مثال سی ایس ایس میں کامیابی کی شرح ہے،سی ایس ایس میں کامیابی کی شرح نہایت کم ہے۔

انہوںنے کہاکہ بی ایس پروگرام کی نئے سرے سے تشکیل کررہے ہیں،ڈگری کا مقصد ہے کہ طلباء کو اس معاملے میں بنیادی تمام معلومات ہوں،نوجوان پروگرام کے ساتھ اشتراک کرنے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈگری کی تکمیل کے بعد انٹرنشپ اور پریکٹیکل کام پر توجہ دے رہے ہیں،انوویشن کا کام پہلے ہی چل رہا تھا کامیاب نوجوان پروگرام نے اس مقصد کے لیے مالی معاملات حل کردیے ہیں،سوک کلبز بھی دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں،یونیورسٹی سپورٹس پروگرام بھی شروع کرنے جارہے ہیں،جو کھیلوں کے میدان میں آگے جانا چاہیں ان کو موقع دیا جائے گا،اس حوالے سے صوبوں سے بھی مشاورت کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مہذب معاشرے میں استاد کو تشدد بنانا غلط ہے، ایچ ای سی یونیورسٹی مین یونینز پر کام نہیں کرتی۔ انہوںنے کہاکہ یونینز کا غلط استعمال تکلیف کا باعث بنتی ہیں، پاکستان کی تاریخ مین اتنا بڑا کٹ کبھی نہیں لگا۔ انہوںنے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے جس میں طلبا کو آسانیاں دی جائیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں