اوپن یونیورسٹی:میٹرک ،ْ ایف اے ،ْ بی اے پروگرامز مکمل کرنے والے طلبہ کو پرویژنل اسناد ارسال

ہفتہ 8 اگست 2020 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019ء میں میٹرک ،ْ ایف اے اور بی اے پروگرامز مکمل کرنے والے طلباء کو کمپلیٹرز)پرویژنل اسناد(اُن کے ایڈریسسز پر بذریعہ رجسٹری ڈاک ارسال کردئیے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق کامیاب تمام طلباء کے کمپلیٹرز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ شدہ پرویژنل اسناد اگلے تعلیمی پروگرام میں داخلے کے لئے قابل قبول ہونگے۔سمسٹر خزاں 2020ء کے میٹرک ،ْ ایف اے ،ْ آئی کام ،ْ درس نظامی پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 31۔اگست ہے جبکہ فیس ٹو فیس پروگرامز)پی ایچ ڈی ،ْ ایم فل /ایم ایس ،ْ ایم بی اے اوربی ایس پروگرامز(کے داخلوں کی آخری تاریخ 8۔ستمبر مقرر کی گئی ہے۔تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ فیس ٹو فیس پروگرامز میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے اپلائی صرف اور صرف آن لائن موڈ کے تحت کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں