اسلام آباد،ایئر یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس سے کورونا کیسز کی تصدیق

منگل 27 اکتوبر 2020 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایئر یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس سے 6 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او) نے یونیورسٹی کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس اور میڈیکل کالج کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے آئی ٹی اور ہیومینیٹیز ڈیپارٹمنٹ، فضائیہ میڈیکل کالج سے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ سیل نہ کیے جانے والے ڈیپارٹمنٹس میں ایس اوپیز پرعملدرآمد لازمی ہو گا ، کورونا سے متاثرہ افراد سے رابطے میں رہنے والے افراد کوفوراً قرنطینہ میں رہنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں