وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کو جامع مسجد کے لئے چار کنال وقف زمین کی فراہمی

بدھ 27 جنوری 2021 22:20

اسلام آباد۔27جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27جنوری2021ء) :وفاقی اردو یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی درخواست پر موضع موہریاں نزد بحریہ انکلیو اسلام آباد کے مقامی زمیندار سردار محمد توقیر نے یونیورسٹی سے ملحقہ چار کنال زمین اپنے مرحوم والد سردار محمد یونس مرحوم کے نام سے یونیورسٹی کی جامع مسجد کے لئے وقف کردی ہے۔

(جاری ہے)

  اس موقع پر وائس چانسلر  نے سردار محمد توقیر کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مرحوم والد  کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں مسجد کی اشد ضرورت ہے اور مسجد کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع کردیا جائے گا ۔


متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں