دھرنے کے شرکاء وزیرقانون زاہد حامد کے استعفیٰ کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئے

زاہد حامد کومرکزی ملزم تسلیم نہیں کرتے،رپورٹ آنے تک کام چھوڑدیں ہم دھرناختم کردیں گے،مذاکراتی کمیٹی کی سفارشات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 نومبر 2017 16:20

دھرنے کے شرکاء وزیرقانون زاہد حامد کے استعفیٰ کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 نومبر2017ء ) : مذہبی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ وزیرقانون زاہد حامد کے استعفیٰ کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی،زاہد حامد کومرکزی ملزم تسلیم نہیں کرتے،رپورٹ آنے تک کام چھوڑدیں ہم دھرناختم کردیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور علماء مشائخ کے اجلاس میں بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی نے سفارشات حکومت کوبھجوا دی ہیں۔

سفارشات میں بتایا گیا ہے کہ مذہبی جماعت اپنے مئوقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

(جاری ہے)

مذہبی جماعت نے زاہد حامد کے استعفیٰ کامطالبہ چھوڑکرکہاکہ وزیرقانون زاہد حامد راجا ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پرآنے تک کام وزارت کے امورکی دیکھ بھال اور کام چھوڑدیں۔ان کا کہناہے کہ ہم زاہد حامد کومرکزی ملزم نہیں مانتے۔استعفیٰ بے شک نہ دیں فی الحال رپورٹ آنے تک کام چھوڑدیں۔مذہبی جماعت کے دھرنا کے شرکاء کاکہناہے کہ کمیٹی کی رپورٹ آنے تک زاہد حامدکام چھوڑدیں دھرناختم کردیں گے۔واضح رہے مذہبی جماعت کاختم نبوت ﷺ قانون میں تبدیلی کیخلاف گزشتہ پندرہ روز سے فیض آباد میں دھرناجاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں