مریم نوازپارٹی سربراہی کے اہل ہیں،چوہدری نثارمان جائیں،کیپٹن(ر)صفدر

پارٹی صدرسے متعلق فیصلہ نوازشریف کریں گے،واجد ضیاء جے آئی ٹی رپورٹ لکھتے توسی ایس ایس میں ٹاپ کرتے۔احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 فروری 2018 16:43

مریم نوازپارٹی سربراہی کے اہل ہیں،چوہدری نثارمان جائیں،کیپٹن(ر)صفدر
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر نے واضح کیا ہے کہ مریم نوازپارٹی سربراہی کے اہل ہیں،چوہدری نثارمان جائیں،پارٹی صدرسے متعلق فیصلہ نوازشریف کریں گے،واجد ضیاء جے آئی ٹی رپورٹ لکھتے توسی ایس ایس میں ٹاپ کرتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے واضح کہاکہ مریم نوازکومعاملات چلانے کی اہلیت اللہ نے دی ہے۔

پارٹی سربراہی کے اہل ہیں۔چوہدری نثارسے درخواست کروں گا وہ مان جائیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی صدرسے متعلق فیصلہ نوازشریف کریں گے۔جوبھی پارٹی صدر ہوگا وہ نوازشریف کے نظیریے پرکام کرے گا۔کیپٹن (ر)صفدر نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ پتا نہیں کہاں لکھی گئی ہے۔واجد ضیاء رپورٹ لکھتے توسی ایس ایس میں ٹاپ کرتے۔انہوں نے کہاکہ رابرٹ ریڈلے نے کیلبری فونٹ کی تصدیق کردی۔لندن کے گواہوں کے بعد کیس ختم ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں