عمران خان کی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی کی فراہمی یقینی بنانے پر چیف جسٹس کو مبارکباد

منگل 3 اپریل 2018 22:03

عمران خان کی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی کی فراہمی یقینی بنانے پر چیف جسٹس کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سمندر پارپاکستانیوں کو حق رائے دہی کی فراہمی کے حوالے سے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ کرنے پر چیف جسٹس کو مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی ترین قومی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو حق رائے دہی کی فراہمی یقینی بنانے پر چیف جسٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں