اسلام آبادمیں موسمِ بہار کی شجر کاری مہم میں ہر سال تین لاکھ لگائے جانے والے پودوں کا ہدف پانچ لاکھ کرنے کا فیصلہ
اقدام سے ماحول میں واضح تبدیلی محسوس ہو گی اور رواں سال موسمِ برسات کی شجر کاری مہم میں اس ہدف میں مزید اضافہ کیا جائے گا، میئر شیخ انصر عزیز
پیر 23 اپریل 2018 21:13
(جاری ہے)
شجر کاری کی یہ تقریب میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی طرف سے ہر یونین کونسل میں پارکس، گرین بیلٹس اور خالی جگہوں پر پودے لگانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
اس موقع پر میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ہر سال کی طرح رواں سال بھی موسم بہار میں تین لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس میں مزید دو لاکھ پودوں کا اضافہ کیا ہے جس کے لیے نہ صرف وزارت ماحولیات نے مکمل سر پرستی اور تکنیکی معاونت مہیا کی ہے بلکہ مختلف اداروں نے بھی بھر پور حصہ لیا ہے جس کے باعث پانچ لاکھ پودے لگانے کا ہدف تقریباً مکمل ہونے والاہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم برسات کے لیے بھی انہوں نے روایتی ہدف کی بجائے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن نے گھر گھر جا کر ایک پودا دینے کی روایت ڈالی ہے۔ اس مہم کے دوران اسلام آباد میں 30 ہزار گھروں میں ایک ایک پودا تقسیم کیا گیا ہے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کو شجر کاری مہم میں شامل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گھر گھر پودے فراہم کرنے کے علاوہ ہر یونین کونسل میں کسی ایک پارک یا گرین بیلٹ میں بھی پودے لگائے جا رہے ہیں اور اب تک مختلف پارکوں اور گرین بیلٹس پر تقریباً70 ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں ہر سال لگنے والی آگ سے بہت سارے درخت جل جاتے ہیں اس لیے انہوں نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی مہم شروع کر دی ہے تاکہ اسلام آباد کے ان خوبصورت پہاڑوں کی شادابی میں مزید نکھار لایا جا سکے اور ہر سال آگ سے ضائع ہونیو الے درختوں کی جگہ نئے پودے لگ سکیں۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ رواں سال موسم بہار کی شجرکاری مہم میں مختلف این جی اوز اور پرائیویٹ اداروں کے علاوہ وزارت ماحولیات کے بھر پور تعاون نے مہم کو کامیاب کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر میئر اسلام آباد نے انوائرنمنٹ ونگ کو ہدایت کی کہ حالیہ بارشوں سے زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے لہذا وہ اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں اور لگائے جانے والے پودوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔ میئر اسلام آباد نے میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے منتخب نمائندوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے کونسلرز کے علاوہ اپنی یونین کونسل کے مکینوں کو بھی شجر کاری مہم میں شامل کریں تاکہ موسم بہار کی شجر کاری مہم سے ریکارڈنتائج حاصل کئے جا سکیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار