نگران وزیراعظم کےچوتھے نام پرپیرتک اتفاق ہوجائیگا،وزیراعظم
عدم اتفاق کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا جائے گا،کمیٹی کو حکومت اور اپوزیشن کی جانب 2،2نام دیے جائیں گے،الیکشن کا بائیکاٹ کبھی نہیں کیا نہ ہی آئندہ کبھی کریں گے۔وزیراعظم شاہ خاقان عباسی کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 مئی 2018 18:41
(جاری ہے)
امیدہے کہ 4روز میں خیبرپختونخواہ اسمبلی میں ایکٹ پاس کیا جائے گا۔
اسمبلیوں کے ایکٹ پاس کرنے سے فاٹا کا انضمام جلد ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کے مکمل انضمام تک 10سالوں میں 101ارب خرچ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا سے ایف سی آر کو ختم کردیں گے۔فاٹا کیلئے قومی اسمبلی 12نشستیں برقرار رکھی ہیں۔جبکہ مردم شماری کے مطابق فاٹا کی 6نشستیں بنتی ہیں۔فاٹا میں بلدیاتی انتخابات رواں سال ہوں گے۔انہو ں نے کہاکہ فاٹا میں فوج کو اتفاق رائے سے بھیجا گیا۔ فاٹا عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ فاٹا کے عوام کو پاکستانیوں جیسی سہولتیں فراہم کریں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چند لوگ پارٹی چھوڑ کرگئے ان کے بارے رائے نہیں دینا چاہتا۔پارٹی چھوڑنے والے ماضی دیکھ لیں ۔ماضی گواہ ہے کہ پارٹیاں چھوڑنے والوں کوکبھی فائدہ نہیں ہوا۔پارٹی چھوڑ کرجانے والوں کوبدقسمتی سے عزت کماتے نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے 3،3نام دیے۔خورشید شاہ نے تین نام دیے جن پراتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ اب پیر تک چوتھے نام پراتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عدم اتفاق کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔کمیٹی کو دو،دو نام دونوں جانب سے دیے جائیں گے۔انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ الیکشن کا بائیکاٹ کبھی نہیں کیا نہ ہی آئندہ کبھی بائیکاٹ کریں گے۔اس سے قبل انہوں نے قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحاتی بل کی منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج قومی اسمبلی نے تاریخی بل پاس کیا ہے اس کے نتایج مثبت ہوں گے۔بل کی منظوری کیلئے حمایت کرنے پر اپوزیشن ارکان کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہم فاٹا کے عوام کا اعتماد حاصل کریں گے۔فاٹا میں ترقیاتی کام شروع کروائے جائیں گے اور فاٹا کے عوام کو وہی سہولتیں ملیں گی جو باقی شہریوں کو حاصل ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقا ن نے کہا کہ جس طرح آج ہم نے ایک قومی مفاہمت کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح ہمیں باقی پیچیدہ معاملات میں بھی قومی مفاہمتی عمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو کے لیے انتظامات کی اسکیم کی منظوری دی
ذرائع ابلاغ پر پابندی صرف صحافیوں کے حقوق پر پابندی نہیں ہے بلکہ عوام کے جاننے کے حق پر بھی پابندی ہے،سابق ..
وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی ..
ملک کاپہلا سیٹلائٹ "آئی کیوب قمر" کامیابی کے ساتھ چاند پر چھوڑا گیا، جو ملک کی تکنیکی ترقی میں ایک تاریخی ..
وزیراعظم محمد شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کی راہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کی رہائش گاہ پر گئے
سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 17.297 ارب روپے لاگتی 8 منصوبوں کی منظوری دے دی ، 98.161 ارب لاگتی 2 منصوبے ..
پارلیمنٹ مکمل ہوتے ہی پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کی تشکیل نو کردی گئی
مسز فرخ خان کی پہلے خلائی مشن "ا?ئی کیوب کیو" کی روانگی پر قوم کو مبارکباد
پاکستان پوسٹ ایک اہم قومی اثاثہ ہے۔پاکستان پوسٹ ملک کے طول وعرض میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک کا حامل ہے،وزیر ..
صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پر پاکستان کے پہلے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ، ماشا یونائیٹڈ نے پاکستان نیوی کو شکست دیدی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے