اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی کے ایک رکن نے بلا وجہ زیادتی کی ، اس کے پاس ..

ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی کے ایک رکن نے بلا وجہ زیادتی کی ، اس کے پاس اتنا ظرف نہیں تھا کہ غلطی پر معذرت کرتے

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق پر برس پڑے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق پر برستے ہوئے کہا کہ ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی کے ایک رکن نے بلا وجہ کی زیادتی کی ، ان کے پاس اتنا ظرف نہیں تھا کہ وہ اپنی غلطی کی معذرت کرتے ، الٹا انہوں نے مجھ پر الزام لگانے کی کوشش کی ، ان میں اتنی حیاء نہیں کہ یہ معافی مانگیں۔

(خبر جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی کے ایک رکن نے بلا وجہ کی زیادتی کی ، افسوس ہوا کہ ان کے پاس اتنا ظرف نہیں تھا کہ وہ اپنی غلطی کر کے معذرت کرتے ، الٹا انہوں نے مجھ پر الزام لگانے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ میں چور کا لفظ استعمال کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان کی یہ جرات کہ یہ شریف لوگوں کے ساتھ بدمعاشی کرتے ہیں ، ان میں اتنی حیاء نہیں کہ یہ معافی مانگیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں