ہم نے جان بوجھ کر پیسے کی قدر میں کمی کی ۔ مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ کے بیان پر سب نے اپنا سر پکڑ لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 جولائی 2018 13:18

ہم نے جان بوجھ کر پیسے کی قدر میں کمی کی ۔ مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2018ء) :ملک میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافے نے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ لیکن اس موقع پر ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان نے سب کو حیران کر دیا۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بیان دیا کہ پیسے کی قدر میں ہم نے جان بوجھ کر کمی کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما اورسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے جان بوجھ کر روپے کی قدر میں کمی کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات تیزی سے کم ہورہی ہے ۔ اس وقت چار سو ارب روپے کا سرکلرڈیبٹ ہے لیکن یہ بہت خطرناک ہے اورتیزی سے بڑھتا ہے ۔ ہمارا امپورٹ ساٹھ ارب ڈالر جبکہ ایکسپورٹ 24 ارب ڈالر ہے ۔ جب امپورٹ اورایکسپورٹ میں فرق 15 ارب ڈالر ہوجاتا ہے توبہت خطرناک ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر دنیا بھر میں پٹرول مہنگا ہے تو ہمارے ہاں بھی مہنگا ہوگا ہماری بھی یہ خواہش ہے کہ ہم دنیا کو سستا پٹرول فراہم کریں۔

خیال رہے کہ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید 40 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 130 روپے 10 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 130 روپے 10 پیسے کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر 128.50 روپے کی سطح پر مستحکم ہو گیا ہے۔ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر بات کرتے ہوئے صدر فاریکس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے منفی اثر پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں کام 20 فیصد رہ گیا ہے۔ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر ملک میں مہنگائی بڑھنے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں