شیخ رشید نے این اے 60 میں الیکشن کا التواء سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

لیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ الیکشن ایکٹ آئینی آرٹیکلز کی خلاف ورزی ہے،صرف کسی امیدوار کی وفات کی صورت میں ملتوی کئے جا سکتے ہیں،درخواست میں موقف

پیر 23 جولائی 2018 22:38

شیخ رشید نے این اے 60 میں الیکشن کا التواء سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے این اے 60 میں الیکشن کا التوا سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ این اے 60 کے الیکشن کے تمام انتظامات مکمل تھے،ایفی ڈرین کیس میں سزاہونے کی بنیاد پر امیدوار حنیف عباسی 21 جولائی کو نااہل ہو گئے،22 جولائی کو الیکشن کمیشن حیران کن طور پر این اے 60 کے انتخابات موخر کردیئے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کوئی قابل قبول وضاحت نہیں دی گئی جبکہ انتخابات صرف کسی امیدوار کی وفات کی صورت میں ملتوی کئے جا سکتے ہیں۔شیخ رشید نے درخواست میں مزید کہا الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ الیکشن ایکٹ آئینی آرٹیکلز کی خلاف ورزی ہے،سنجیدہ جرائم میں ملوث شخص کو ٹکٹ دے کر( ن) لیگ نے بڑا رسک لیا تھا۔ انتخابات کے انعقاد کیلئے ہائیکورٹ سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کے انتخابات کو روکنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں