الیکشن کمیشن نے متعدد حلقوں میں الیکشن ملتوی کر دئیے

الیکشن کمیشن نے 2 قومی اور 6 صوبائی حلقوں میں الیکشن ملتوی کر دئیے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 جولائی 2018 21:52

الیکشن کمیشن نے متعدد حلقوں میں الیکشن ملتوی کر دئیے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23جولائی 2018ء) :الیکشن کمیشن نے متعدد حلقوں میں الیکشن ملتوی کر دئیے الیکشن کمیشن نے 2 قومی اور 6 صوبائی حلقوں میں الیکشن ملتوی کر دئیے ہیں۔7 حلقوں میں امیدواروں کی موت کے باعث الیکشن ملتوی کیا گیا ہے جبکہ ایک حلقے میں امیدوار کی نااہلی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں اب محض 2 روز باقی رہ گئے اور تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مخالفین کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں ۔

بڑے فیصلے سے 2 روز قبل تمام تر جماعتوں کی انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔آج رات 12بجے تمام تر سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تمام کررہی ہیں۔آج انتخابی مہم کا آخری دن ہونے کے باعث عوام میں اور سیاسی جماعتوں میں خاصا جوش و خروش پا یا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 حلقوں میں انتخابات ملتوی کر دئیے ہیں۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن 8 حلقوں می انتخابات ملتوی کئیے گئے ہیں ان میں سے 2 حلقے قومی اسمبلی کے ہیں جبکہ 6 حلقے صوبائی اسمبلی کے ہیں ۔7 حلقوں میں امیدواروں کی موت کے باعث الیکشن ملتوی کیا گیا ہے جبکہ ایک حلقے میں امیدوار کی نااہلی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کیا گیا ہے۔اس حوالے سے مزید تفصیل جو منظر عام پر آئی ہے ۔

اس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں میں این 60 روالپنڈی اور این اے 103 فیصل آباد کے حلقے شامل ہیں جہاں الیکشن ملتوی کئیے گئے ہیں ۔این اے 60 راولپنڈی میں حنیف عباسی کو سزا ملنے اور انکے نا اہل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کئیے دوسری جانب این اے 103 فیصل آباد میں آزاد امیدوار کی مبینہ خود کشی کے بعد الیکشن ملتوی کیا گیا ہے۔جن صوبائی حلقوں میں الیکشن ملتوی کیا گیا ہے۔ان میں پی کے 78 پشاور،پی پی 87 میانوالی،پی ایس 87 ملیر،پی کے 99 ڈی آئی خان,پی بی 35 مستونگ اور فیصل آباد کا ایک صوبائی حلقہ شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں