شہباز شریف کا پندرہ اگست کو نوازشریف کی پیشی کے موقع پر عدالت جانے کااعلان

پندرہ اگست کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کالی پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شریک ہونگے ،ْ شہباز شریف

پیر 13 اگست 2018 23:39

شہباز شریف کا پندرہ اگست کو نوازشریف کی پیشی کے موقع پر عدالت جانے کااعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے پندرہ اگست کو نوازشریف کی پیشی کے موقع پر عدالت جانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پندرہ اگست کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کالی پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شریک ہونگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 15 اگست کو احتساب عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے ارکان کو ہدایت کی کہ 15 اگست کو میاں نواز شریف کو احتساب عدالت لایا جائے اس وقت سب ارکان احتساب عدالت پہنچ جائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پہلے احتساب عدالت جائیں گے اور پھر اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ 15 اگست کو کالی پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں