تحریک انصاف کے وفد کی شاہ زین بگٹی سے ملاقات، قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے حمایت مانگ لی

شاہ زین بگٹی کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

پیر 13 اگست 2018 23:49

تحریک انصاف کے وفد کی  شاہ زین بگٹی سے ملاقات، قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے حمایت مانگ لی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) تحریک انصاف کے وفد نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے ملاقات کی اور ان سے قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے حمایت مانگی ہے، شاہ زین بگٹی نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، تحریک انصاف کی طرف سے جاری کردہ علامیے کے مطابق تحریک انصاف کے وفد نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے ملاقات کی ہے، وفد میں اسد قیصر، پرویز خٹک،قاسم سودی اور فرخ حبیب شامل تھے، وفد نے شاہ زین بگٹی سے قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کییلئے حمایت مانگ لی ہے، شاہ زین بگٹی نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں