صدارتی انتخاب کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا، الیکشن کمیشن

جمعرات 16 اگست 2018 23:40

صدارتی انتخاب کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا، الیکشن کمیشن
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان الطاف خان نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا کورم مکمل نہیں تھا جس کی وجہ سے صدارتی انتخاب منعقد نہیں کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا یہ کورم مکمل کر لیا گیا ہے اس لیے اب 9 ستمبر سے پہلے صدارتی انتخاب کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں نے ووٹ ڈالنے کے لیے ملک بھر سے آنا ہوتا ہے اس لیے تمام منتخب اراکین کے حلف اٹھانے کا انتظار تھا جو عمل اب مکمل ہو چکا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں