پاکستانی عوام کو عمران خان کی قیادت میں امید کی کرن نظر آئی ہے جس پر وہ پورا اتریں گے، عمران خان کی قیادت میں کامیابیوں کا نیا سفر شروع ہوگا

پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

جمعہ 17 اگست 2018 22:36

پاکستانی عوام کو عمران خان کی قیادت میں امید کی کرن نظر آئی ہے جس پر وہ پورا اتریں گے، عمران خان کی قیادت میں کامیابیوں کا نیا سفر شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحر یک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو عمران خان کی قیادت میں امید کی کرن نظر آئی ہے جس پر وہ پورا اتریں گے، عمران خان کے وزیراعظم بننے سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں کی نااہلی، مہنگائی، بیروزگاری، توانائی بحران اور تعلیم و صحت کی ناقص صورت حال ہمارے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں، پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی، معاشی عدل اور انسانی مساوات کا نظام لانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرے گی۔

(جاری ہے)

اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ آج ملک کا تاریخی دن ہے اور عمران خان وزیر اعظم پاکستان منتخب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کی 22 سالہ جدوجہد اور ملک و قوم سے سچی محبت کا صلہ ہے، عمران خان اقتدار نہیں ہر شہری کو انصاف کی فراہمی کے مشن کی تکمیل چاہتے ہیں اور آئندہ5 برسوں کے بعد کا پاکستان اسی تبدیلی سے مزین ہوگا جس میں شہریوں کو بلا تفریق اٴْن کے حقوق دیے جائیں گے اور کوئی کسی کا حق نہیں مار سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک میں عمران خان کی قیادت میں کامیابیوں کا نیا سفر شروع ہوگا اور گزشتہ 70 برسوں کی ناکامیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے روائتی نظام میں تبدیلی لائیں گے اور پختہ عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں