عمران خان نے وزیر اعظم آفس کا چارج سنبھال لیا

وزیراعظم آفس کے اسٹاف نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ بھی دی

ہفتہ 18 اگست 2018 13:35

عمران خان نے وزیر اعظم آفس کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) حلف برادری کے بعد نو منتخب وزیر اعظم عمران خان وزیراعظم سیکرٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم آفس کاچارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کو وزیر اعظم ہائوس کے اسٹاف نے خوش آمدید کہا انہوں نے فرداً فرداً سب سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم آفس کے اسٹاف نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ بھی دی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف 2018ء کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی اور اس کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھالیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں