میڈیا لوگوں کو کفایت شعاری کی ترغیب دینے میں اہم کردار ادا کرے، وزیراعظم عمران خان

میڈیا مالکان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی سادگی مہم کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 19 اگست 2018 16:25

میڈیا لوگوں کو کفایت شعاری کی ترغیب دینے میں اہم کردار ادا کرے، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا مالکان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وزیراعظم پاکستان اور میڈیا مالکان کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان نے اس موقع پر ملک کے بحران سے نمٹنے کے لیے میڈیا مالکان سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک معاشی بحران کا شکار ہے۔

حکومت اور عوام کو اپنے اخراجات کم کرنا ہوں گے۔حکومت اور عوام کا خرچہ کم کرنے پر معیشت پر بوجھ کم ہو گا۔میڈیا لوگوں کو کفایت شعاری کی ترغیب دینے میں اہم کردار ادا کرے۔ہم جتنا کما رہے ہیں اس سے کم خرچ کرنا ہو گا،میڈیا مالکان کی جانب سے عمران خان کی سادگی مہم کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم اختیار کیا گیا ہے۔یاد رہے آج وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

خطاب میں وزیراعظم قوم کو اس بات سے آگاہ کریں گے کہ نیا پاکستان کیسا ہو گا؟۔اور نئے پاکستان میں کون کون سی پالیسیاں اختیار کی جائیں گی۔جب کہ دوسری طرف قوم کو بھی عمران خان سے کئی امیدیں وابسطہ ہیں۔لوگوں کو کہنا ہے کہ عمران خان کا وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان بننا ان کی 22سالہ جدوجہد اور ملک و قوم سے سچی محبت کا ثمرہے ‘عمران خان اقتدار نہیں بلکہ ہر شہری کے لیے انصاف کی تکمیل چاہتے ہیں۔

عمران خان پاکستان کو مشکلات کے گرداب سے نکال لیں گے۔جس سے ملکی تقدیر بدل جائے گی۔لوگوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے تبدیلی کے سفر کا آغاز ہو گیا۔اور وزیراعظم عمران خان کو چاہئیے کہ وہ ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کریں،اور پاکستان کا جو پیسہ باہر پڑا ہے اسے پاکستان میں لائیں۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان خود بھی اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ وہ کسی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوں گے اور کسی بھی ڈاکو کو این آر او نہیں دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں