یہ لڑیں گے ہمارے خلاف؟؟ بھارتی فوج کے اہلکاروں کی پریڈ کے دوران گرنے کی ویڈیوز پر تبصرے

جن کے فوجی پریڈ نہیں کر سکتے وہ ہمارے خلاف کیا خاک لڑیں گے؟ سوشل میڈیا صارفین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 ستمبر 2018 15:39

یہ لڑیں گے ہمارے خلاف؟؟ بھارتی فوج کے اہلکاروں کی پریڈ کے دوران گرنے کی ویڈیوز پر تبصرے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر 2018ء) : دو روز قبل بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کے خلاف بیانات دئے اور سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی بڑھک بھی ماری جس پر بھارتی آرمی چیف پر تمسخرانہ جُملے کسے گئے اور بھارت کو بد امنی پھیلانے اور مذاکرات کی دعوت قبول نہ کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اب ایک نجی ٹی وی چینل نے بھارتی فوج کی ویڈیوز چلا کر بھارت سے سوال کیا ہے کہ کیا آپ کے یہ فوجی پاکستان کے خلاف جنگ لڑیں گے ؟ یہ فوجی جو ٹھیک سے پریڈ نہیں کر سکتے اور پریڈ کے وقت اپنی ٹانگ نہیں اُٹھا سکتے، کیا وہ ہمارے خلاف جنگ لڑیں گے ؟ سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی چینل کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی ، اسے آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

 سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس ویڈیو پر تمسخرانہ تبصرے کیے اور کہا کہ بھارت ہمیشہ سے ہی پاکستان کے خلاف گیدڑ بھبکیوں سے کام لیتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کو چاہئیے کہ وہ پہلے اپنے فوجیوں کو دیکھے اور پھر جنگ کی کوئی بات کرے۔ سوشل میڈیا پر کسی نے بھارتی فوجیوں کی ویڈیوز شئیر کیں تو کسی نے بھارتی آرمی چیف کا تمسخر اُڑایا۔ واضح رہے کہ بھارت ہمیشہ سے ہی پاکستان کے خلاف اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہیں، لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے لے کر آبی دہشتگردی تک بھارت نے ہر حد پار کی۔

بھارت نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا جھوٹا دعویٰ بھی کیا جسے ان کے اپنے ہی کئی افسران نے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے د یا۔ تاہم اب بھارتی آرمی چیف گذشتہ دو روز سے پاکستان کے خلاف زہر افشانی میں مصروف ہیں۔ بھارت آرمی چیف نے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی بڑھک ماری ہے ۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے، لیکن وقت نہیں بتا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے، پاکستان کو درد محسوس کروانےکا وقت آگیا ہے۔جنرل بپن راوت نے کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائزہوتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں