چوہدری فواد حسین کا اے پی پی کا دورہ ،ْ مختلف شعبے دیکھے

ْوزیر اطلاعات کی ادارے کی آمدنی اور اخراجات میں فرق کو کم سے کم کرنے کے اقدامات کی ہدایت ملازمین کو نوکری میں اطمینان ہونا چاہیے، ملازمین کے سروس سٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا ،ْ وزیر اطلاعات

پیر 24 ستمبر 2018 18:41

چوہدری فواد حسین کا اے پی پی کا دورہ ،ْ مختلف شعبے دیکھے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) و فاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کو مالیاتی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم ادارہ بنانے کیلئے جامع پلان تشکیل دینے اور ادارے کی آمدنی اور اخراجات میں فرق کو کم سے کم کرنے کے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وہ اپنی وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اسلام آباد میں اے پی پی ہیڈکوارٹر کے اپنے پہلے دورے کے موقع پر گفتگو کر ر ہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے انسانی وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک تعینات اے پی پی کے نمائندگان کی استعدادکار میں اضافہ کے لئے ان کی تربیت کا اہتمام کیا جائے اور متعلقہ ممالک کی زبان کے کورسز کروائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اے پی پی دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور خبروں کی ترسیل کیلئے بھرپور کردار ادا کرے، ادارے کو بیرون ملک مشنز میں تعینات اپنے پریس اتاشیوں سے روابط کو بھی بہتر بنانا چاہئے۔

قبل ازیں اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد مسعود ملک نے ادارے کے کام، اس کی سروسز اور دنیا کی مختلف نیوز ایجنسیوں کے ساتھ خبروں کے تبادلے کے معاہدوں بارے جامع بریفنگ دی۔ پریزنٹیشن کے بعد وفاقی وزیر نے اے پی پی کو ضروری آلات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص مزید بہتر بنانے کیلئے ادارے کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا اے پی پی وی این ایس کو دیئے گیء انٹرویومیں کہ اکہ اے پی پی پاکستان کی سرخیل نیوز ایجنسی ہے ،ریاست کے بیانیے کے فروغ میں اے پی پی کا اہم کردار ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت اداروں کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے ،ْملازمین کو نوکری میں اطمینان ہونا چاہیے،ملازمین کے سروس سٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ پچھلے ادوار میں حکومتی اداروں میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں ،ہمیں حکومتی اداروں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں