پاکستان ذمہ دار ملک ہے‘ اس طرح کے بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے‘ پاکستان کو ذمہ دار طریقہ سے سفارتی سطح پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

پیر 24 ستمبر 2018 20:18

پاکستان ذمہ دار ملک ہے‘ اس طرح کے بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے‘ پاکستان کو ذمہ دار طریقہ سے سفارتی سطح پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ملک ہے‘ اس طرح کے بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے‘ پاکستان کو ذمہ دار طریقہ سے سفارتی سطح پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ریاست ہے‘ بھارتی رویہ نامناسب اور امن کے خلاف ہے۔ پاکستان سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ریڈیو پاکستان کے حوالے سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں