حکومت بنا لی لیکن اختیارات نہیں دئے، پنجاب اور خیبرپختونخواہ سے متعلق عمران خان کا اہم فیصلہ
وزیراعظم پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے بجٹ کی ترجیحات خود طے کریں گے
سمیرا فقیرحسین منگل 25 ستمبر 2018 11:28
(جاری ہے)
پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومت کے حکام ایوان وزیراعظم میں عمران خان کو 9 ماہ کے بجٹ پربریفنگ دیں گے اور اس معاملے پر وزیراعظم کی ہدایات لیں گے ۔
پنجاب حکومت کے ایک سینئراہلکار نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے لاہور کے سرکاری دورے کے دوران پنجاب حکومت کو ہدایات دی تھیں کہ وہ اپنا ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ و ترجیحات پر مکمل بریفنگ دیں تاکہ ترقیاتی بجٹ کی ترجیحات اور ٹارگٹ کا فیصلہ کیا جاسکے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ترقیاتی بجٹ میں مماثلت قائم کرکے آئندہ سال کے ٹارگٹ کا فیصلہ کرنا چاہتی ہے تاکہ عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبہ جات کا آغاز اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیاتی بورڈ پنجاب نے تمام صوبائی محکموں سے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ پر تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔ متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ غیر ترقیاتی بجٹ میں حقیقی بچت کی پالیسی پر عمل کرکے اپنی ترجیحات فراہم کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیاتی بورڈ کی جانب سے آج بروز منگل وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی اور بجٹ کی ترجیحات پر وزیراعظم سے رہنمائی حاصل کی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بجٹ میں تعلیم، صحت اور ماحولیات پر خصوصی توجہ دینے کے لیے پُر عزم ہے اور بجٹ کا بڑا حصہ انہی سیکٹرز پر خرچ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کو وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق خرچ کیا جائے گا اور غیر ترقیاتی اخراجات کو کم سے کم سطح پر لایا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبہ جات کے ٹینڈرز کے بارے میں بھی شفاف پالیسی اپنائی جائے گی۔پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کے لئے فنڈز کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد بھی عوام سے اپنے خطاب میں عمران خان نے انہی سیکٹرز پر خاص توجہ دینے کی بات کی تھی ، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیم ، صحت اور ماحولیات اہم ترین سیکٹرز ہیں جن پر سرمایہ کاری کرکے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
اڈیالہ جیل،قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب میں رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے، عمر ایوب
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
3 دن سے فلور مانگ رہا ہوں ،فلور نہیں دیا گیا ہے ، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کا شکوہ
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
ہندوستان میں انتخابات کے حوالے سے آئی ایس ایس آئی کے زیر اہتمام سیشن کا انعقاد
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی