سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کو انتخابی نتائج کا حصہ بنانے کا فیصلہ

انٹرنیٹ کے ذریعے سے ڈالے گئے ووٹوں کی تفصیلات متعلقہ آروز کوبھجوائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 اکتوبر 2018 17:29

سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کو انتخابی نتائج کا حصہ بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2018ء) سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کو انتخابی نتائج کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ڈالے گئے ووٹوں کو بھی انتخابی نتائج کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد انٹرنیٹ کے ذریعے سے ڈالے گئے ووٹوں کی تفصیلات متعلقہ آروز کوبھجوائی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آروز انٹرنیٹ کے ذریعے سے ڈالے گئے ووٹوں کو حمتی نتائج کا حصہ بنائیں گے۔جب کہ دوسری طرف ضمنی الیکشن میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ اہمیت اختیار کرگئے ہیں ، سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ 6 حلقوں میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 6 حلقوں میں جیت کا فرق انتہائی کم ہے۔

(جاری ہے)

این اے 60 میں جیت کا مارجن تقریباً 600 ووٹ ہے، پی کے 7سوات میں جیت کا فرق صرف 600 ہے۔ اس کے علاوہ پی کے 53 مردان میں بھی جیت کا مارجن صرف 36 ووٹوں کا ہے جبکہ پی کی3سوات میں جیت کا مارجن 800 ووٹوں کا ہے۔غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی پی27 جہلم میں بھی امیدوار صرف 600 ووٹوں کے فرق سے کامیاب رہا،اس کے علاوہ پی پی 3 اٹک میں امیدوارکی جیت کا مارجن 150 ووٹوں کے قریب ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان ندیم قاسم کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کا فیصلہ نادرا حکام سے ملاقات میں ہوگا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے کہا کہ 85 فیصد اوورسیز ووٹر نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں تاہم نادرا حکام کے ساتھ ملاقات میں طے ہوگا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کو شامل کرنا ہے یا نہیں۔الیکشن حکام نے بتایا کہ سمندر پار 7364 پاکستانی بطور ووٹرز رجسٹر کیے گئے جن میں سےانٹرنیٹ کے ذریعے کل 6 ہزار 233 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ضمنی انتخابات میں رجسٹرڈ 85 فیصد آئی ووٹرزنے ووٹ کاسٹ کیا، قومی اسمبلی کے 5117 آئیووٹ کاسٹ ہوئے اور صوبائی اسمبلیوں کے 1116 آئی ووٹ کاسٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں