اسلام آباد، سٹیٹ بنک کے دو ڈپٹی گورنرز سمیت نیشنل بینک ، زرعی ترقیاتی بینک ، فرسٹ ویمن بینکاور ایس ایم ای بینک کے سربراہان برطرف

پیر 15 اکتوبر 2018 23:59

اسلام آباد، سٹیٹ بنک کے دو ڈپٹی گورنرز سمیت نیشنل بینک ، زرعی ترقیاتی بینک ، فرسٹ ویمن بینکاور ایس ایم ای بینک کے سربراہان برطرف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) وفاقی حکومت نے سٹیٹ بنک کے دو ڈپٹی گورنروںسمیت نیشنل بینک ، زرعی ترقیاتی بینک ، فرسٹ ویمن بینک ، ایس ایم ای بینک کے سربراہوں کو عہدو ں سے ہٹا دیا ،سابقتی کمیشن کے دو ممبران اور چیئرپرسن بھی بر طرف ہونے والوں میں شامل ہیں تفیصلات کے مطابق پیر کے روز حکومت نے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد شمس الحسن کو عہدوں سے برطرف کر دیا زرعی ترقیاتی بینک کے سینئر وائس پریذیڈنٹ انعام الحق اور ایگز یکٹو وائس پریذ یڈنٹ نو شابہ کو ہٹا کر شیخ امان اللہ کو قائم مقام صدر اور سی ای او تعینات کر دیا گیا ایس ام ای بینک کے صدر احسان الحق عہدے سے ہٹا کران کی جگہ دلشاد علی احمد کو قائم صدر اور سی اسی او مقرر، جبکہ نو شابہ شہزاد کو فرسٹ ویمن بینک کی قائم مقام صدر اور سی ای او تعینات کر دیا گیا حکومت نے ممبر سابقتی کمیشن سلیم احمد، شہزاد انور اور چیئر پرسن ودیا خلیل کو برطرف کر کے محمد سلیم کو ممبر سابقتی کمیشن تعینات کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں