وزیر اطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات ،ْ دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال

وزیراعظم کا دورہ چین دونوں دوست ملکوں کے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا ،ْچوہدری فواد حسین وزیراعظم کا دورہ تجارت ، توانائی ، بنیادی ڈھانچہ ، سماجی اور معاشی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا ،ْگفتگو پاکستان چین کا قریبی دوست اور اہم اتحادی ہے ،ْعمران خان کے دورہ چین سے تعلقات کو فروغ ملے گا ،ْ چینی سفیر

منگل 16 اکتوبر 2018 23:47

وزیر اطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات ،ْ دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ وزیراعظم کا دورہ چین دونوں دوست ملکوں کے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا ،ْوزیراعظم کا دورہ تجارت ، توانائی ، بنیادی ڈھانچہ ، سماجی اور معاشی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا۔ منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے دور ان بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ چین دونوں دوست ملکوں کے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔نہوںنے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ تجارت ، توانائی ، بنیادی ڈھانچہ ، سماجی اور معاشی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا۔

(جاری ہے)

چوہدری فواد نے کہاکہ سی پیک منصوبے سے ناصرف دونوں ملکوں کے عوام بلکہ خطے کے عوام بھی مستفید ہوں گے ۔

چوہدری فواد نے کہا کہ سی پیک سے سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپنی وسیع ثقافت اور آرٹ کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ دونوں ملکوں کی قیادت سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے ۔وزیر اطلاعات کا چین کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا ۔ چینی سفیر یائو جنگ نے کہاکہ پاکستان چین کا قریبی دوست اور اہم اتحادی ہے ،ْعمران خان کے دورہ چین سے تعلقات کو فروغ ملے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں