وزیراعظم نے اپنی رہائشگاہ میں مسجد تعمیر کروادی

عمران خان نے نئی تعمیر شدہ مسجد کا دورہ کیا ،نماز بھی ادا کی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:17

وزیراعظم نے اپنی رہائشگاہ میں مسجد تعمیر کروادی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے اپنی رہائشگاہ میں مسجد تعمیر کروادی، اس سے پہلے بنی گالہ میں نمازکیلئے مخصوص جگہ متعین نہیں تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں مسجد تعمیر کروادی اوروزیراعظم نے نئی تعمیر شدہ مسجد کا دورہ کیا اور نماز بھی ادا کی۔وزیراعظم نے مسجد کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کیا، مسجدکی تعمیر رہائشگاہ میں باجماعت نمازکی ادائیگی کے لئے کرائی گئی۔خیال رہے اس سے پہلے بنی گالہ میں نمازکیلئے مخصوص جگہ متعین نہیں تھی اور بڑی تعداد میں پارٹی رہنما لان میں ہی نماز ادا کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں