نواز شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سے این آراو کے لیے رابطہ

وزیر اعظم نے این آر او کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے ،احتساب کے عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:18

نواز شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سے این آراو کے لیے رابطہ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 اکتوبر 2018ء) : وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے کی جانے والی ملاقات میں انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے این آر او یا ڈیل کے لیے رابطہ کیا گیا ہے تاہم حکومت ایسا کوئی بھی قدم نہیں اٹھائے گی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گرد جب سے گھیرا تنگ ہوا ہے تب سے ہی این آر او کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

جس وقت بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوا تو این آر او کی خبریں مزید زور پکڑ گئیں ۔وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سزا معطلی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی رہائی نے این آر او کے تاثر کو مزید تقویت دی ۔تاہم اس حوالے سے حکومت بھی بارہا اس بات کو دہراتی رہی ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کے لیے این آر او چاہتی ہے لیکن ہم کسی قسم کی ڈیل کے لیے تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے ہمیشہ ہی ڈیل کی خبروں کی تردید کی ہے۔تاہم ایک مرتبہ پھر این آر او کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں کے ساتھ کی جانے والی ملاقات میں چونکا دینے والا انکشاف کیا گیا ہے۔جب صحافیوں نے وزیر اعظم عمران خان سے پوچھا کہ کیا نواز شریف کی جانب سے کسی قسم کا رابطہ کیا گیا ہے کہ کوئی ڈیل یا این آر او کیا جا سکے تو وزیر اعظم نے محض 40 سیکنڈ یا کچھ کم زیادہ اس پر بات چیت کی اور کہا نواز شریف کی جانب سے این آر او کے لیے رابطہ کیا گیا ہے تاہم ہم احتساب کا عمل جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں کوئی بھی ڈیل نہیں ہوگی۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں