یوسف رضا گیلانی عدالت میں نواز شریف پر مہربان

پہلے روسٹرم پر بلائے جانے پر کہا کہ آپ پہلے میاں صاحب کا کیس سن لیں میں انتظار کر لوں گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 12:31

یوسف رضا گیلانی عدالت میں نواز شریف پر مہربان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر 2018ء) آج احتساب عدالت میں دو سابق وزرائے اعظم کی ملاقات ہوئی ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بدعنوانی کے الزام میں نیب مقدمات کا سامنا کرنے والے دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف اوریوسف رضا گیلانی کی احتساب عدالت میں ملاقات ہوئی. دونوں کے درمیان دلچسپ جملوں کا بھی تبادلہ خیال ہوا۔سابق وزرائے اعظم نے خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا.عدالت میں پہلے یوسف رضا گیلانی کو روسٹرم پر بلایا گیا ۔

نیب پراسیکوٹر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آپ پہلے میاں صاحب کا کیس سن لیں میں انتظار کر لیتا ہوں۔تو جج نے جواب دیا کہ میاں سآھب کے کیس میں پورا دن لگے گا۔

(جاری ہے)

نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چار وزیراعظم تو عدالتوں میں پیش ہو چکے، اب پانچواں بھی آئے گا‘ یوسف رضا گیلانی کی بات پر نواز شریف مسکراتے رہے. یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ابھی اور بھی وزیراعظم پیش ہوں گے، ہم کئی سال سے نیب کورٹ آ رہے ہیں، نیب کا ادارہ با اختیار اور آزاد ہونا چاہئے، وزیراعظم کو نہیں کہنا چاہئے کہ میں فلاں کو پکڑوں گا، احتساب ہونا چاہئے مگر احتساب کا ادارہ آزاد ہونا چاہئے، 10 سال میں نے جیل مینول کے مطابق جیل کاٹی، فیصلے میرے حق میں ہوئے تو میرے 10 سالوں کا جواب کون دے گا، مجھے باعزت بری کیا گیا تو میں وزیراعظم بن گیا. یوسف رضا گیلانی اشتہاری مہم کے لیے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے مقدمے میں جب کہ نواز شریف فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے. مقدمے کی کارروائی میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 23 نومبرتک ملتوی کردی. یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چار وزیراعظم تو عدالتوں میں پیش ہو چکے، اب پانچواں بھی آئے گا‘ یوسف رضا گیلانی کی بات پر نواز شریف مسکراتے رہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں