حکومت کی نااہلی برقراررہی تو سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا،مریم اورنگزیب

نوا ز شریف کا احتساب عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں کو جواب دینے سے گریز

منگل 23 اکتوبر 2018 13:28

حکومت کی نااہلی برقراررہی تو سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تا حیات قائد وسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔منگل کو احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کر نے سے گریز کیا ۔

(جاری ہے)

میاں نوازشریف سے سوال کیا گیا کہ موجودہ سیاسی منظر نامے اور ملاقاتوں کو کیسے دیکھ رہے ہیں ،جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس سوال کا جواب مریم اورنگزیب دیں گی۔

مریم اورنگزیب نے میاں نواز شریف کی جگہ صحافی کو جواب دیا کہ حکومت کی نااہلی برقراررہی تو سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا۔صحافی نے پھر سابق وزیر اعظم نوازشریف سے سوال کیا کہ آصف زرداری آپ سے ملاقات کیلئے تیار ہیں، کیا آپ ملیں گی جس پر نواز شریف نے پھر کہا کہ زرداری صاحب سے ملاقات سے متعلق سوال کا جواب بھی مریم اورنگزیب دیں گی۔مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ آصف زرداری کے بیان کا پارٹی سطح پر جائزہ لے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں