زرداری صاحب سیاستدانوں کی بجائے وکلاسے ملاقاتوں کو ترجیح دیں،فواد چوہدری

قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کیلئے ووٹ چاہئیں زرداری صاحب کے پاس اب صرف نوٹ رہ گئے ہیں ووٹ وہ نوٹ کمانے کے چکر میں کھو چکے ،وزیر اطلاعات کا ٹویٹ

منگل 23 اکتوبر 2018 19:43

زرداری صاحب سیاستدانوں کی بجائے وکلاسے ملاقاتوں کو ترجیح دیں،فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زرداری صاحب سیاستدانوں کی بجائے وکلاسے ملاقاتوں کو ترجیح دیں،قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کیلئے ووٹ چاہئیں زرداری صاحب کے پاس اب صرف نوٹ رہ گئے ہیں ووٹ وہ نوٹ کمانے کے چکر میں کھو چکے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری صاحب سیاستدانوں کی بجائے وکلاسے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہوگا۔

(جاری ہے)

قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کیلئے ووٹ چاہئیں زرداری صاحب کے پاس اب صرف نوٹ رہ گئے ہیں ووٹ وہ نوٹ کمانے کے چکر میں کھو چکے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل آصف علی زرداری نے حکومت کے خلاف قرار داد لانے کا کہا تھا اور اس کے بعد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے نواز شریف کے ساتھ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ،دوسری جانب اپوزیشن نے آل پارٹیز کانفرنس کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں