وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو کی ملاقات

پاکستان ریلوے کی مین لائن ون، ٹو اور تھری کی اپ گریڈیشن میں دلچسپی کا اظہار

پیر نومبر 19:28

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر کواک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو نی پیر کو وزارت ریلوے میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے تمام دنیا کیلئے میرٹ پر انوسٹمنٹ کا خواہشمند ہے اور مین لائن ون ٹو اور تھری کی اپ گریڈیشن ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی کوریا کو پاکستان ریلوے کے منصوبوں میں تعاون کیلئے خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس موقع پر کوریا کے سفیر نے کہا کہ کوریا پاکستان ریلوے کی مین لائن ون، ٹو اور تھری کی اپ گریڈیشن میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کا ایک اہم وفد 3 دسمبر کو وزارت ریلوے کا دورہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments