پولینڈ کے سفیر کی اردو میں تقریر کے چرچے ،

پارلیمنٹرین ، میڈیا کے نمائندوں اور شرکا ء نے دل کھول کرداد دی

منگل 13 نومبر 2018 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) پولینڈ کے سفیر کی اردو میں تقریر کے چرچے ، پارلیمنٹرین ، میڈیا کے نمائندوں اور شرکا ء نے دل کھول کرداد دی۔گزشتہ روز پاکستان میں قائم پولینڈ کے سفارتخا نے نے مقامی ہوٹل میں پولینڈ نے آزادی کی سوسالہ تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب کی خاص بات پولینڈ کے سفیر کی اردو میں کی جانے والی تقریر تھی جسے حاضرین نے بہت سراہا اور دل کھول کرداد دی۔

(جاری ہے)

پولینڈ کے سفیر پیٹر اوپلنسکی نے پاکستان کی قومی زبان اردو اور انگریز ی میں تقریر کی۔جس پر حاضرین نے تالیاں بجائیں، تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر سید علی زیدی نے پولینڈ کے سفیر کی جانب سے اردو میں کی جانے والی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ پولش سفیر کی طرح دیگر زبانوں کو نہیں جانتے تاہم پولش سفیر کی اردو میں تقریر سن کر اچھا لگا۔واضع رہے کہ پولینڈ کے سفیر کو انگریزی ، پولش زبان کے علاوہ اردو، رشین ، ہندی اور دیگر زبانوں پر دسترس حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں