انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے62 کروڑ روپے جاری

بدھ 14 نومبر 2018 13:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 62 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب44 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لئے 7کروڑ26 لاکھ، آزاد کشمیر میں جی ایس ایم نیٹ ورک کی تبدیلی کے لئے 8 کروڑ 81 لاکھ، سی پیک کے تحت گلگت بلتستان میں قراقرم ہائی وے پر تھری جی اور فور جی سروس کی فراہمی کے لئے 9 کروڑ 70 لاکھ، ایس سی او ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گلگت بلتستان کے قیام کے لئے ایک کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں