وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کی ملاقات

جمعرات 15 نومبر 2018 16:25

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے ہائی کمشنر کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے بارے میں بریف کیا جو شیڈول کے مطابق 20 اور 21 نومبر کو ہو گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سے دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھل جائیں گی۔ ملائیشین ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کی غرض سے اپنی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ملائیشین قیادت کوالالمپور میں وزیراعظم عمران خان کی شدت سے منتظر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں