نیب لاھور کا ھیڈ کوارٹر خوف و دھشت کا مرکز بن چکا ھے

ڈی جی نیب لاھور نے قیصر امین بٹ کو وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے بہت دباؤ ڈالا-ان کے انکار پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ،خواجہ سعد رفیق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 نومبر 2018 19:39

نیب لاھور کا ھیڈ کوارٹر خوف و دھشت کا مرکز بن چکا ھے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 نومبر 2018ء) :خواجہ سعد رفیق نے نیب کو دہشت کا مرکز قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ نیب لاھور کا ھیڈ کوارٹر خوف و دھشت کا مرکز بن چکا ھے ڈی جی نیب لاھور نے قیصر امین بٹ کو وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے بہت دباؤ ڈالا-ان کے انکار پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے، ان ہی کے فرنٹ مین قیصر امین بٹ نے انکے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی حامی بھر لی ہے ۔

جس کے بعد خواجہ سعد رفیق نے نیب ہر چڑھائی کرتے ہوئے نیب کے قانون ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ نیب کا کالا قانون دور ِ آمریت کی نشانی ھے- اپنے ادوار میں قانون کے سقم دور نہ کرنا ھماری نالائقی تھی۔

(جاری ہے)

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ

نیب لاھور کا ھیڈ کوارٹر خوف و دھشت کا مرکز بن چکا ھے- زیر تفتیش اور زیر حراست افراد سے مرضی کے بیانات لینے کیلئے غیر انسانی اور غیر قانونی ھتھکنڈے استعمال کیے جاتے ھیں- پروفیسر مجاھد کامران کے انکشافات کڑوا سچ ھیں-
انکا کہنا تھا کہ میرے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے اور گواھی حاصل کرنے کے لئے لوگوں پر جبر کیا گیا - لاھور ھائیکورٹ میں میری ضمانت کی منسوخی کی لئے نیب کا جواب کسی بھی دستاویزی ثبوت کے بغیر طوطا کہانی ھے -
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی جی نیب لاھور نے قیصر امین بٹ کو وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے بہت دباؤ ڈالا- ان کے انکار پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے -
یہ بھی کہا کہ نیب حراست میں قیصر امین بٹ کو ڈھنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ھے - اطلاع ملی ھے کہ ان سے سادہ کاغذات پر زبردستی دستخط کرواۓ گئے ھیں انھیں زیر حراست ممنوعہ ڈرگز دینے کی اطلاعات موصول ھو رھی ھیں تاکہ قوت مدافعت ختم ھو جاۓ -
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب اتھارٹی اور نیب عدالت کو قیصر امین کی اھلیہ کی درخواست کے باوجود ان کے مکمل طبی معائینے کے لئے میڈیکل بورڈ ابتک کیوں تشکیل نہیں دیا گیا ؟؟؟ ڈی جی نیب لاھور مسلم لیگ ن اورمیرے خلاف حکومتی آلۂِ کار بنے ھوۓ ھیں - ان کی موجودگی میں شفاف تحقیقات کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا -

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں