وزیر اعظم عمران خان دوروزہ سرکاری دورے پر کل ملائشیا روانہ ہونگے

پیر 19 نومبر 2018 23:11

وزیر اعظم عمران خان  دوروزہ سرکاری دورے پر کل ملائشیا روانہ ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے کامیاب دورے کے بعد کل (20نومبر) کو دوروزہ سرکاری دورے پر ملائشیا روانہ ہونگے۔ وزیر اعظم کے دورے کے دوران ملائشیا سے بڑا پیکج ملنے کی امید ۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ کے مطابق دورہ ملائشیا کے دوران مہاتیر محمد سے ملاقات کے علاوہ اعلی سطحی وفد سے بھی ملاقات کرینگے۔توقع ہے کہ ملائشیا میں اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم ملائشیا میں رہائش پذید پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بھی ملاقات کرینگے۔اہم ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دوروزہ دورہ کے دوران دونوںممالک کے مابین اہم معاہدوںپر دستخط کیے جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود، نامہ نگار

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں