کراچی میں کئی سالوں سےبندپڑےسرکاری دفترمیں شراب نوشی کا انکشاف

بلوچستان ہاؤس میں موجودناکارہ سرکاری گاڑیوں سےشراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 نومبر 2018 19:36

کراچی میں کئی سالوں سےبندپڑےسرکاری دفترمیں شراب نوشی کا انکشاف
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 نومبر 2018ء) کراچی میں موجود بلوچستان ہاوس میں موجود ناکارہ گاڑیوں سے شراب برآمد ہو گئی۔کئی سالوں سے بند سرکاری دفتر میں شراب نوشی کے انکشاف ہو نے پر حکام سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں موجود بلوچستان ہاوس میں شراب نوشی کا انکشاف اس وقت ہوا جب وہاں موجود ناکارہ گاڑیوں سے شراب برآمد ہوئی۔

بلوچستان ہاوس کافی عرصے سے بند پڑا تھا اور وہاں موجود ناکارہ گاڑیاں بھی کسی کے زیر استعمال نہ تھیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے بلوچستان ہاوس کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد عملہ دفتر کو کھولنے کے لیے دوبارہ وہاں پہنچا تو دفتر کی ناکارہ گاڑیوں کی چھان بین بھی کی گئی۔اس دوران ان گاڑیوں میں سے شراب کی بوتلیں برآمد ہو گئیں۔کئی سالوں سے بند سرکاری دفتر میں شراب کی بوتلیں دیکھ کر ملازمین ہکا بکا رہ گئے۔

تاہم عملے نے شراب کی بوتلیں قبضے میں لے کر متعلقہ حکام کو بھجوا دی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے چیف جسٹس ثاقب نثار نے جب ضیا الدین اسپتال کا دورہ کیا تھا تو اس دوران شرجیل میمن کے کمرے سے بھی شراب برآمد ہو ئی تھی جس کے بعد اس کیس پر چیف جسٹس نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں