سودن صدارتی نظام میں ہوتے ہیں، پالیمانی میں نہیں، اعتزازاحسن

حکومت کے پاس جب سینیٹ میں اکثریت نہیں ہے توپھر سودن کا پیمانہ نہیں لگانا چاہیے، پیپلزپارٹی کیخلاف تھر میں اموات اور سندھ میں ترقی نہ ہونے کا پروپیگنڈا کیا گیا، لیکن سندھ آہنی دیوار کی طرح پیپلزپارٹی کیساتھ کھڑا ہے، وفاقی حکومت تاحال بنیادی ویژن اور پالیسی نہیں دے پائی۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 دسمبر 2018 15:09

سودن صدارتی نظام میں ہوتے ہیں، پالیمانی میں نہیں، اعتزازاحسن
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر 2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 100دن صدارتی نظام میں ہوتے، پالیمانی میں نہیں ،حکومت کے پاس جب سینیٹ میں اکثریت نہیں ہے توپھر سودن کا پیمانہ نہیں لگانا چاہیے،حکومت کو مزید وقت دیا جانا چاہیے۔ پیپلزپارٹی کے خلاف تھر میں اموات اور سندھ میں ترقی نہ ہونے کا پروپیگنڈا کیا گیا، لیکن سندھ آہنی دیوار کی طرح پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑا ہے، وفاقی حکومت تاحال بنیادی ویژن اور پالیسی نہیں دے پائی۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء کے آپس کے اختلافات بڑی بات نہیں ہے۔وزراء میں اختلافات پہلے روز سے ہی شروع ہوجاتے ہیں۔یہ ان کا مسئلہ نہیں ہے ۔ ان کا مسئلہ یہ ہے کہ حکومت ابھی تک بنیادی ویژن اور پالیسی نہیں دے پائی۔

(جاری ہے)

اعتزازا حسن نے کہا کہ 100دن صدارتی نظام میں ہوتے ہیں لیکن پالیمان میں نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام امریکا میں لگایا جاتا ہے،برطانیہ میں نہیں لگایا جاتا۔

برطانیہ میں پارلیمانی نظام ہے۔100دن کیلئے صدارتی نظام کا پیمانہ جولگایا جاتا ہے توصدر جب منتخب ہوتا ہے تواس کے پاس ایگزیکٹو اختیارات بہت ہوتے ہیں، اور سودنوں میں اپنی پالیسی کو وضع کرنا ہوتا ہے۔جبکہ پالیمانی نظام میں جب آپ کے پاس ایوان بالا سینیٹ میں اکثریت ہی نہ ہو توپھر سودن کا پیمانہ نہیں لگانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس پاکستان کا ایک بہت بڑا حصہ ہے۔

سندھ پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔ پیپلزپارٹی ہمیشہ سندھ میں جیت رہی ہے۔ پنجاب میں مسلم لیگ ن تھی لیکن اب پی ٹی آئی آگئی ہے۔ لیکن سندھ میں توپیپلزپارٹی منظم ہے اور حکومت میں ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف بڑا پروپیگنڈا کیا گیا کہ تھر میں اموات ہورہی ہیں سندھ میں ترقی نہیں ہورہی ہے۔ لیکن اس کے باوجود سندھ بدستور پیپلزپارٹی کے ساتھ آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔اس سے یہ گھبراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ڈائریکشن کا پتا چل جائے گا۔ابھی حکومت کو مزید وقت دیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں