شیخ رشید کا نابینا افراد کے سکولوں کی تعمیر کیلئے ریلوے پلاٹ اور ٹکٹ فری کرنیکا اعلان

خواہش ہے معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بڑا کام کروں،، غازی بروتھا منصوبہ راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ناگزیر ہے،وزیر ریلوے

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:31

شیخ رشید کا نابینا افراد کے سکولوں کی تعمیر کیلئے ریلوے پلاٹ اور ٹکٹ فری  کرنیکا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نابینا افراد کے سکولوں کی تعمیر کیلئے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نابینا افراد کیلئے ریلوے کا ٹکٹ 100 فیصد مفت ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نابینا افراد کے سکولوں کی تعمیر کیلئے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کیلئے ریلوے پلاٹ ایک روپیہ ماہانہ کرائے پر دیں گے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خواہش ہے معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بڑا کام کروں، نابینا افراد کیلئے 100 فیصد ریلوے کا فری ٹکٹ کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی اراضی پر نابینا افراد کے سکول کیلئے جگہ دینے کا اعلان کیا۔ راولپنڈی کے شہریوں کیلئے جلد میگا پروجیکٹ شروع کرنے جا رہا ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خواہش ہے ان منصوبوں کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں، نالہ لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ ایف ڈبلیو او کو دے دیا ہے، غازی بروتھا منصوبہ راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں