شہباز شریف سے امیر مقام کی ملاقات ،ْ پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

انتقامی کاروائیاں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں ،ْ اپوزیشن لیڈر کی گفتگو

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:28

شہباز شریف سے امیر مقام کی ملاقات ،ْ پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن )خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن چیمبر میں ہوئی ،ْپارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاشہباز شریف نے کہاکہ انتقامی کاروائیاں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی مسلم لیگ ن کی قیادت کو اقبال پھرسرخرو فرمائیگا۔ اس موقع پر امیر مقام نے کہا کہ پارٹی قیادت نے جس جرات اور بہادری سے سیاسی انتقام کا سامنا کیا ہے اس پر مسلم لیگ ن کے ہر کارکن کو فخر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں