احتساب عدالت ، نواز شریف کے لیے سینیٹر نزہت صادق کا ریفریشمنٹ کا انتظام

جسٹرار کا خصوصی شکریہ ادا کیا

پیر 17 دسمبر 2018 20:39

احتساب عدالت ، نواز شریف کے لیے سینیٹر نزہت صادق کا ریفریشمنٹ کا انتظام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) احتساب عدالت میں نواز شریف کے لیے سینیٹر نزہت صادق کی جانب سے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا ۔ نواز شریف نے رجسٹرار کے کمرے میں بیٹھ کر کافی پی اور رجسٹرار کا خصوصی شکریہ ادا کیا آپ نے ہمیں یہاں بیٹھ کر چائے پینے دی ورنہ کسی ملزم کو کوئی بیٹھنے نہیں دیتا۔ میاں نواز شریف کے ساتھ لیگی اراکین اسمبلیا ور سینیٹرز کی بڑی تعداد کمرہ عدالت کے باہر موجود تھی۔

(جاری ہے)

کمرہ عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے کسی کو جانے نہیں دیا گیا۔ لیگی ایم این ایز اور سینیٹرز سیکیورٹی اہلکاروں کی کمرہ عدالت میں جانے کیلئے منتیں کرتے رہے۔ لیگی کارکنان کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود رہی۔کمرہ عدالت میں میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں عرفان صدیقی‘ سردار ممتاز‘ سینیٹرز راجہ طفر الحق ‘ بیرسٹر جاوید عباسی‘ چوہدری تنویر‘ شیخ آفتاب‘ انجینئر امیر مقام ‘ انجینئر ظفر اقبال جھگڑا ‘ طاہرہ اورنگزیب‘ ممبر اسمبلی آزاد کشمیر راجہ جاوید ‘ بیگم نسیمہ وانی اور دیگر شامل تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں