حکومت کاآصف علی زرداری کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

پی پی پی کے شریک چیئرمین کے امریکا میں اپارٹمنٹ اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے. فواد چوہدری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 19 دسمبر 2018 15:30

حکومت کاآصف علی زرداری کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 دسمبر۔2018ء) حکومت نے سابق صدرِ مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) میں ان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیاہے . اس بات کا انکشاف وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا.

سابق صدر مملکت آصف علی زداری سے متعلق انہوں نے بتایا کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین کے امریکا میں اپارٹمنٹ ہیں جو انہوں نے اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے. انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن میں آصف علی زرداری کی نااہلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین راوں برس 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 نواب شاہ سے کامیاب ہوکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے.

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کا ملکی سیاست میں کوئی مستقبل دکھائی نہیں دیتا. انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی اثاثوں کی تفصیلات میں امریکا میں موجود اثاثوں کو ظاہر نہیں کیا اور اس وجہ سے قومی اسمبلی کے رکن ہونے کے اہل نہیں رہے. انہوں نے کہاکہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 تمام انتخابی امیدواروں پر یہ ذمے داری عائد کرتا ہے کہ وہ اپنے اثاثوں کو ظاہر کریں.

وفاقی وزیر نے کہا کہ کرپشن کی تحقیقات آزادانہ طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں، حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج بھی درپیش نہیں ہے. سابق صدر مملکت آصف علی زداری سے متعلق انہوں نے بتایا کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین کے امریکا میں اپارٹمنٹ ہیں جو انہوں نے اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے. انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن میں آصف علی زرداری کی نااہلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں