ڈرتے تھے بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے، بلاول بھٹو

ڈرتے ہیں اب ان کے حواری اس کی سوچ اس کے نظریے اس کے وارث سے بی بی شہید سے ، ٹویٹر پیغام

بدھ 19 دسمبر 2018 21:34

ڈرتے تھے بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے، بلاول بھٹو
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہاہے کہ ڈرتے تھے بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے ڈرتے ہیں ان کے حواری اب اس کے نام سے اس کی آن سے اسکی شان سے اور آج بھی ڈرتے ہیں بی بی شہید سے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویئٹ میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈرتے تھے بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے ڈرتے ہیں ان کے حواری اب اس کے نام سے، اس کی سوچ سے ،اس کے نظریے سے، اس کے ذکر سے، اس کی فکر سے ،اس کی وراثت سے ،اس کے وارث سے ،اس کے نام سے ،اس کے کام سے ،اس کی آن سے ،اس کی شان سے اور آج بھی ڈرتے ہیں بی بی شہید سے۔ ()

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں