معزز وزیر باتدبیر کی خواہش پر آصف زرداری،،مراد علی شاہ،فریال تالپور کوگرفتار نہیں کیا جاسکتا ، نیب

نیب کو معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی مصدقہ نقو ل تاحال موصول نہیں ہوئیں،معززسپریم کورٹ آف پاکستان کے مصدقہ فیصلے کی روشنی میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ،ْ ترجمان کا بیان

بدھ 16 جنوری 2019 20:15

معزز وزیر باتدبیر کی خواہش پر آصف زرداری،،مراد علی شاہ،فریال تالپور کوگرفتار نہیں کیا جاسکتا ، نیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) قومی احتساب بیورو( نیب )نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ کسی معزز وزیر باتدبیر کی خواہش پر آصف علی زرداری،سابق صدر،مراد علی شاہ،وزیر اعلیٰ سندھ اور محترمہ فریال تالپورایم پی اے کو گرفتار نہیںکیا جاسکتا،نیب کو معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی مصدقہ نقو ل تاحال موصول نہیں ہوئیں۔

معززسپریم کورٹ آف پاکستان کے مصدقہ فیصلے کی روشنی میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔نیب نے اس ضمن میںسست روی کے تاثر کو یکسر مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب آئین اور قانون کے مطابق اپنا کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ قانونی موشگافیوں کو حل کرنے میں وقت اور احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔نیب نے ایک معزز وفاقی وزیر کی نیب میں جاری ایک کیس کے سلسلہ میں میڈیاکو دیے گئے مختلف بیانات اور انٹرویوز کے متن پیمرا سے طلب کر نے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ معزز وفاقی وزیر کے متعلقہ کیس کے سلسلہ میں نیب کومعافی مانگنے ،کیس بند کرنے اور کیس واپس لینے کے میڈیا کو دئیے گئے تمام بیانا ت اور انٹرویوز کا قانون کے مطابق نہ صرف مکمل گہرائی سے جائزہ لیا جائے اورنیب کے قانون کے مطابق کاروائی کرنے سے پہلے اس بات کو دیکھا جائے کہ نیب کومعافی مانگنے اور متعلقہ کیس بند کرنے اور واپس لینے کاکیو ں کہا جا رہا ہی ۔

(جاری ہے)

قانون کے مطابق یہ دیکھنا بھی مقصود ہے کہ کہیں یہ بیانات اور نٹرویوز نیب پر بلاواسطہ یا بلواسطہ اثر انداز ہونے کی کوشش تو نہیں اور کہیں یہ بیانات قانون کے مطابق نیب کی شفاف تفتیش کی راہ میںحائل تو نہیںہو رہی نیب ہر قسم کے دبائو کو یکسر مستردکرتا ہے اوریہ یقین دلاتا ہے کہ نیب کی تمام تحقیقات صرف اورصرف آیئن اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائی جاتی ہیںتاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں