احسن اقبال کو اثاثہ کے گوشوارے جمع کرانے کے بعد نوٹیفکیشن کی عدم وصولی پر سپیکر نے ایوان سے باہر بھیج دیا ،ْ

نوٹیفکیشن موصول ہونے پر ایوان میں آگئے

جمعرات 17 جنوری 2019 17:01

احسن اقبال کو اثاثہ کے گوشوارے جمع کرانے کے بعد نوٹیفکیشن کی عدم وصولی پر سپیکر نے ایوان سے باہر بھیج دیا ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی احسن اقبال کو اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے کے بعد نوٹیفکیشن کی عدم وصولی پر سپیکر نے ایوان سے باہر بھیج دیا تاہم کچھ دیر بعد وہ نوٹیفکیشن موصول ہونے پر ایوان میں واپس آگئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اجلاس کے دور ان احسن اقبال ایوان میں آئے تو سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے ان کی رکنیت معطل ہے اس لئے وہ ایوان سے باہر چلے جائیں جس پر انہوں نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن اپنے موبائل پر سپیکر کو دکھایا تاہم سپیکر نے انہیں کہا کہ ہمیں یہ نوٹیفکیشن ابھی تک موصول نہیں ہوا ،وہ باہر چلے جائیں جس پر احسن اقبال باہر چلے گئے اور کچھ دیر کے بعد سپیکر سیکرٹریٹ کو نوٹیفکیشن کی کاپی موصول ہونے پر وہ دوبارہ ایوان میں آگئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں