دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ایک مثالی کردارہے،صدر اقوام متحدہ
بیس لاکھ افغان پناہ گزین اب بھی پاکستان میں رہائش پذیر ہیں،پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں انتہائی اہم کردارادا کیا، امید ہے پاکستان ہماری امن کی کارروائیوں کی حمایت جاری رکھے گا ،ْماریہ فرنینڈا اسپینوزا کا انٹرویو
ہفتہ 19 جنوری 2019 23:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ایسا خوبصورت ملک ہے جہاں دنیا کیلئے دیکھنے کے دلکش مناظر موجود ہیں ۔پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے کہاکہ اعلی عہدوں پر کام کرنے والی متعدد خواتین میں انتہائی بہتری آئی ہے اور وہ رائے عامہ میں ایک مضبوط آواز رکھتی ہیں ۔ماریہ فرنینڈا اسپینوزا نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ایک مثالی کردارہے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب اور موثر کوششیں کیں ہیں اور عالمی برادری نے اس کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔مسز ماریہ نے کہاکہ پاکستان کا علاقائی امن اورسلامتی میں کردارقابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل میں انتہائی موثر کردارادا کررہا ہے جو پاکستان کیلئے بھی مفید ہے ۔ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کو نقد امداد کی فراہمی کو بھی سراہاانہوں نے معاشرے کے محروم طبقوں خصوصا خواتین کوچھوٹے کاروبار اور مواقع کے ساتھ حقیقی معیشت سے جوڑنے کی ضرورت پر زوردیا جب ان سے مسئلہ کشمیر اور پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی سے متعلق پوچھا گیا تو جنرل اسمبلی کی صدر نے کشمیر سمیت تمام تنازعات کے پرامن حل پرزوردیا ۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس حوالے سے ذمہ داری بنتی ہے تاہم زیادہ اہم بات ہے کہ تنازعات کومتعلقہ فریقین سیاسی عزم اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے حل کریں ۔انہوں نے تنازعات کے حل پر زوردیتے ہوئے کہاکہ یہ متاثرہ عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے کیلئے بہت ضروری ہے ۔ماریہ فرنینڈا ایسپینوزا نے کہاکہ ہم اہم معاملات خصوصا ان تنازعات پرزیادہ توجہ کے خواہاں ہیں جن سے لوگوں کے حقوق اورترقی متاثر ہو ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے کہاکہ بیس لاکھ افغان پناہ گزین اب بھی پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔انہوں نے امن واستحکام اور عالمی قوانین کے حوالے سے پاکستان کے عزم کی تائید کی ۔ ماریہ فرنینڈا نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں انتہائی اہم کردارادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں پاکستان کے کردارکا اعتراف اوراحترام کرتے ہیں جو عالمی ادارے اور امن واستحکام کیلئے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان ہماری امن کی کارروائیوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہے،محسن نقوی
قومی اداروں کی نجکاری کیلئے 5 سالہ پروگرام ترتیب
چیئرمین ایف بی آر کو زیر التواءٹیکس مقدمات پر اٹارنی جنرل آفس نے تجاویز ارسال کر دیں
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا ..
بلدیاتی ادارہ جات کے مالی مسائل کے حل کے لیے ایک ارب روپے کا خطیر فنڈ فراہم کریں گے، راجہ فیصل ممتاز ..
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیس سماعت کیلئے مقرر
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ
’عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذاتی تشہیر پر استعمال نہ ہو‘
پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب
ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ کی 9 مئی کو ملک کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں دھواں بھر جانے کے بعد صورتحال ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین ایف بی آر کو زیر التواءٹیکس مقدمات پر اٹارنی جنرل آفس نے تجاویز ارسال کر دیں
-
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیس سماعت کیلئے مقرر
-
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،خواجہ رمیض حسن
-
افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ
-
سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی کے قانون کو پوری طرح نافذ کریں گے یہ بنیادی انسانی حقوق کے قوانین میں سے اہم قانون ہے اور اسپر عمل درآمد سے ہی معاشرے کو پر امن اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے، ڈی ..
-
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کی عیادت ، طبی سہولیات کا مشاہدہ
-
’عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذاتی تشہیر پر استعمال نہ ہو‘
-
ضلع جہلم میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر ز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کی جلد تکمیل کے لیے 35 ملین کے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی