ایف آئی اے میں اعلی افسران کے تبادلے

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:35

ایف آئی اے میں اعلی افسران کے تبادلے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) ایف آئی اے میں اعلی افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ۔ ہفتہ کو ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے میں موجود پولیس گروپ کے گریڈ انیس کے افسر محمد کاشف کا تبادلہ کیا گیا ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد کاشف کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے سائبر کرائم ونگ لاہور بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈایریکٹر سائبر کرائم لاہور حماد رضا قریشی کی خدمات نئی تعیناتی کے لیے اے ڈی جی نارتھ کے سپرد کر دی گئیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کیڈ ہوارٹر سجاد مصطفی باجوہ کو انچارج سائبر کرائم لاہور تعینات کر دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرامیگریشن اسلام آباد قمر زمان کا تبادلہ ایکٹنگ ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی اے بی کر دیا گیا۔تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں