بیوی کی قابل اعتراض تصویر انٹرنیٹ پر ڈالنے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے شوہر ندیم کیخلاف ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی

تصویر میں ملزم خود بھی موجود ہے، اپنی فحش تصویر کوئی خود تو نہیں لگاتا،کوئی اپنی بے عزتی خود تو نہیں کرتا، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

پیر 21 جنوری 2019 13:17

بیوی کی قابل اعتراض تصویر انٹرنیٹ پر ڈالنے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے شوہر ندیم کیخلاف ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) سپریم کورٹ نے بیوی کی قابل اعتراض تصویر انٹرنیٹ پر ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران مسماة ذیشان ضیا راجہ کی شوہر ندیم کیخلاف ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی ۔ پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔سماعت کے دور ان عدالت نے مسماة ذیشان ضیا راجہ کی شوہر ندیم کیخلاف ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی ۔

چیف جسٹس نے کہاکہ ہائیکورٹ نے ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ تصویر میں ملزم خود بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہاکہ اپنی فحش تصویر کوئی خود تو نہیں لگاتا۔چیف جسٹس نے کہاکہ کوئی اپنی بے عزتی خود تو نہیں کرتا۔ عدالت نے کہاکہ درخواست گزار اور ملزم کے درمیان خاندانی اور کاروباری تنازعات چل رہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر نے اس کا ای میل ہیک کیا ہے۔عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ہیکنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔عدالت نے کہا کہ استغاثہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ ای میل ہیک ہوا۔عدالت نے کہا کہ ملزم ندیم کی تفتیش کی کوئی ضرورت نہیں۔یاد رہے کہ درخواست گزار اور ملزم لاہور میں ایک مشہور اسکول کے مالک ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں